بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سیاسیات کے سائنسدان اور نظریہ ساز اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جان میئر شیمر نے آج جمعہ کو کہا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکا تھا کہ ایران امریکہ کے مقابلے میں اس سطح تک کامیاب ہو گا جتنا کہ آج کامیاب نظر آ رہا ہے۔
انھوں نے کہا: "اس جنگ سے پہلے، بہت کم لوگ سوچتے تھے کہ ایرانی، جنگ میں، اس حد تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی نے ـ حتی کہ خود ایرانیوں نے ـ پوری طرح تصور کیا ہوگا کہ ایران امریکہ کے مقابلے میں اس حد تک کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔"
میئرشیمر 2015ع میں یوکرین پر روس کے حملے کی پیش گوئی کرپائے تھے، اور انھوں نے آج کے انٹرویو میں ایران اور امریکہ کی جنگ کے بارے میں کہا کہ "یہ واضح ہے کہ ایرانی اس میدان میں فاتح ہوں گے۔"
اس یونیورسٹی پروفیسر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پر بھی تبصرہ کیا اور کہا: "ٹرمپ فتح کا اعلان کرے گا اور اس کے تمام مرید اور پیروکاربھی کہیں گے کہ یہ ایک بڑی فتح ہے۔"
میئرشیمر نے مزید کہا: "لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کیا ٹرمپ امریکی عوام کی اکثریت کو قائل کر پائے گا؟ میرے خیال میں وہ یہ مہم سر نہیں کر سکے گا۔"
انھوں نے کہا: "آپ کو خود سے پوچھنا چاہئے کہ کیا آپ اس پر یقین کرتے ہیں جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، یا ان دعوؤں پر جو صدر ٹرمپ کر رہا ہے؟"
انھوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشت بنیادی طور پر ٹرمپ کی "ہتھیار ڈالنے کی دستاویز" تھی۔
میئرشیمر نے کہا: "کچھ بھی نہیں بدلا ہے؛ امریکہ کے پاس ایران کو شکست دینے کے لئے کوئی جادوئی فارمولا نہیں ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "ٹرمپ جتنا چاہے کشیدگی بڑھا سکتا ہے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔"
ان کا کہنا تھا: "ایرانی ہر مرحلے پر امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر آگے بڑھیں گے اور اس کے ہر اقدام کا جواب دیں گے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ